ہفتہ‬‮ ، 20 دسمبر‬‮ 2025 

شیخوپورہ میں درندگی انتہا ءکو پہنچ گئی، بااثر زمیندار نے نوجوان کے دونوں ہاتھ کاٹ دیئے

datetime 28  دسمبر‬‮  2015 |

شیخوپورہ(نیو ز ڈیسک)شیخوپورہ میں درندگی انتہا ءکو پہنچ گئی، بااثر زمیندار نے مزدور ی سے انکر پر نوجوان کے دونوں ہاتھ کاٹ دیئے،زمیندار نے قانونی کارروائی کے ڈر سے زخمی نوجوان کو تین ماہ تک محبوس کیے رکھا ،موقع ملتے ہی نوجوان زمیندار کے چنگل سے رہا ہو کر اپنے گاو¿ں پہنچ گیا،دکھیاری ماں نے وزیراعظم نوازشریف اور وزیراعلیٰ شہبازشریف سے انصاف کی اپیل کی ہے۔تفصیلات کے مطابق مانانوالہ میں رہائش پذیر محنت کش صدیق اور اس کا بیٹا 16 سالہ ابوبکر زمینداروں کے ہاں کھیتوں میں محنت مشقت کرتے تھے ایک سال قبل ابوبکر نے حافظ آباد میں سابق ناظم اور تحریک انصاف کے رہنما رانا اصرار کے ساتھ ایک سال کا معاہدہ کیا اور ایک سال محنت مشقت کے بعد واپس اپنے گاو¿ں آگیا۔تقریباً 5 ماہ قبل زمیندار رانا اسرار خاں اپنے ساتھیوں کے ہمراہ مانانوالہ آیا اور ابوبکر کو کھیتوں سے اغوا کر کے حافظ آباد لے گیا اور کہا کہ تم نے ہمارے 15 ہزار دینے ہیں پھر 3 ماہ تک اس سے پاو¿ں میں زنجیریں ڈال کر مزدوری کرواتے رہے انکی رقم پوری ہونے کے بعد ابوبکر واپس آنے لگا تو زمیندار نے زبردستی روک لیا اور کہا کہ تم واپس نہیں جا سکتے محنت کش نے صاف انکار کر دیا جس پر زمیندار رانا اسرار خاں اور اسکے ساتھی احسان ،مدثر و دیگر مشتعل ہو گئے اور نہتے مزدور ابوبکر کو شدید تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ تم اگر ہماری زمینوں پر کام نہیں کرو گئے تو کسی کے قابل بھی نہیں رہو گئے اور پھر ظلم کی ایک اور داستاں رقم کرتے ہوئے ابوبکر کے محنت کرنے والے دونوں ہاتھ چارہ کاٹنے والے ٹوکے میں دے کر کاٹ دئیے۔ہاتھ کٹنے کے بعد جب محنت کش زیادہ خون بہہ جانے سے موت کے قریب پہنچا تو زمیندار اسے کبھی نجی ہسپتال اورپھر کبھی ڈاکٹر کو ڈیرے پر لے جا کر اسکی مرہم پٹی کرواتے رہے ابو بکر کا باپ اپنے بیٹے کو ملنے گیا تو زمیندار کے ساتھیوں نے اس بھی قید کر لیا اور ایک رات موقع ملتے ہی دونوں باپ بیٹا زمیندار کی قید سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔جبکہ نوجوان کی دکھی ماں نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے وزیراعظم نوازشریف اور وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف سے اپیل کی ہے کہ بااثرزمیندار کیخلاف قانون کے مطابق کارروائی کرکے ہمیں انصاف دیا جائے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تاحیات


قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…