شانگلہ (نیوز ڈیسک) کوہستان کیرو کے مقام پر گاڑی کھائی میں گرنے سے 5 افراد جاں بحق ہوگئے ۔ اطلاعات کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا اور تیزرفتار گاڑی گہری کھائی میں جاگری ۔ گاڑی میں سوار افراد گلگت سے سوات کی جانب جارہے تھے، حادثے میں گاڑی چلانے والا ڈرائیور بھی زخمی ہوا۔ واقعے کے بعد ریسکیو ٹیمیں بھی جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں ۔ جاں بحق افراد کی لاشوں کو نکال کر ہسپتال منتقل کرنے کاکام جاری ہے ۔