کوئٹہ (نیوزڈیسک ) بلوچستا ن کی نئی مخلوط کابینہ میں نئے چہرے شامل کئے جائینگے اس وقت بلوچستان کی مخلوط حکومت کے سربراہ مسلم لیگ ن کے صوبائی صدر چیف آف جھالاوان نواب ثناءاللہ خان زہری ہے ان کے اتحادی پشتونخواءملی عوامی پارٹی ، نیشنل پارٹی شامل ہیں قابل اعتماد ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب ثناءاللہ خان زہری جو ا ن دنوںلاہور میں موجود ہیں مسلم لیگ ن کے وزراءکے ناموں کی منظوری کے بارے میں وزیر اعظم میاں نوا زشریف سے صلاح و مشورہ کرینگے جبکہ پشتونخواءملی عوامی پارلیمانی لیڈر اور چیئرمین محمود خان اچکزئی اپنے وزراءکے بارے میں حتمی فیصلہ کرینگے اسی طرح نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر و سینیٹر میر حاصل خان بزنجو بھی کابینہ میں نئے چہرے لانا چاہتے ہیں اس سلسلے میں ان کے بھی صلاح و مشورہ جاری ہے جبکہ دوسری جانب مسلم لیگ ق کے ڈپٹی سپیکر میر عبدالقدوس بزنجو نے ناراضگی کے باعث اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا جس سے گورنر بلوچستان نے قبول کرلیا اب بلوچستان صوبائی اسمبلی میں مسلم لیگ ن سمیت دیگر اتحادی جماعتیں صلاح و مشورے کے بعد نئے ڈپٹی سپیکر کے انتخاب کا عمل مکمل کرینگے ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ اس وقت مسلم لیگ ق کے ارکان کے تعداد 5 ہیں ان میں سے ایک وزارت اور ایک ڈپٹی سپیکر کا عہدہ ان کو دیا جائے گا۔ اس سلسلے میں حتمی فیصلہ وزیر اعظم میاں نواز شریف کرینگے ۔