کراچی(نیوزڈیسک) ڈاکٹر عاصم حسین نے اپنی وزارت کے ماتحت اداروں میں 452 ملین روپے کی کرپشن کی ہے۔تفصیلات کے مطابق نیب کے تفتیشی افسر ضمیر عباسی کی طرف سے احتساب عدالت کے روبرو پیش کی جانے والی تفتیشی رپورٹ میں تہلکہ خیز انکشافات سامنے آئے ہیں۔ تفتیشی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ڈاکٹر عاصم نے 2010 سے 2012 کے درمیان وزارت پٹرولیم کے ماتحت اداروں میں 452 ملین روپے کی کرپشن کی جبکہ انہوں نے محکمہ زراعت میں بھی کرپشن کی ہے۔ڈاکٹر عاصم نے سوئی گیس کے کنکشنز کے عوض بھی بڑے پیمانے پر رشوت حاصل کی۔انہوں نے کراچی میں بڑے پیمانے پر سرکاری زمینوں پر قبضے بھی کیے ہیں۔ نیب کی تفتیش کے دوران ڈاکٹر عاصم نے زمینیں واپس کرنے کی پیشکش کی ہے۔