پیر‬‮ ، 18 اگست‬‮ 2025 

لودھراں ضمنی انتخابات ،الیکشن سے قبل ہی بڑادعوی سامنے آگیا

datetime 22  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( نیوزڈیسک)پنجاب میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 122کے بعد اہمیت اختیار کرنے والے قومی اسمبلی کے حلقہ 154لودھراں میں ضمنی انتخاب کے لئے میدان آج ( بدھ ) کو لگے گا ،حلقے میں 20امیدوار میدان میں ہیں تاہم اصل مقابلہ مسلم لیگ (ن) کے صدیق بلوچ اور تحریک انصاف کے جہانگیر ترین کے درمیان ہوگا۔تفصیلات کے مطابق پنجاب کے ضمنی انتخابات میں اہمت اختیار کرنے والے حلقہ این اے 154لودھراں میں ضمنی انتخاب کے لئے میدان آج لگے گا جس کے لئے تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ضمنی انتخاب میں4لاکھ 19ہزار 183سے زائد ووٹرز حق رائے دہی استعمال کرینگے۔حلقے میں ووٹنگ کیلئے 330پولنگ اسٹیشنز اور 839پولنگ بوتھز قائم کئے گئے ہیں۔کسی بھی نا خوشگوار واقعہ سے نمٹنے کے لئے سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کو یقینی بنانے کے لئے اقدامات بھی کر لئے گئے ہیں۔مسلم لیگ (ن) کے صدیق بلوچ،پاکستان تحریک انصاف کے جہانگیر ترین،عوامی تحریک کے عامر کوریجہ،جمعیت علمائے اسلام کے شفقت الرحمان سمیت بیس امیدوار ضمنی انتخاب کے لئے میدان میں ہیں تاہم اصل مقابلہ پی ٹی آئی اور (ن) لیگ کے درمیان ہوگا ۔دونوں جماعتوں کی طرف سے حلقے میں بھرپور انتخابی مہم چلائی گئی ہے اور دونوں کی اعلیٰ قیادت کی طرف سے پیشگی کامیابی کے دعوے بھی سامنے آئے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اور پھر سب کھڑے ہو گئے


خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…