ہفتہ‬‮ ، 18 اپریل‬‮ 2026 

یہاں کچھ لوگ عزت دار لوگوں کا نام لے کر عزت اچھالتے ہیں مگر جب شیر آتا ہے تو چھکے لگانے والوں کے چھکے چھوٹ جاتے ہیں

datetime 21  دسمبر‬‮  2015 |

لودھراں(نیوز ڈیسک) رہنما مسلم لیگ (ن) حمزہ شہباز شریف نے کہا ہے کہ لودھراں کی عوام کے تمام مسائل حل کرنے آیا ہوں ، آپ یہاں میرے لئے آئے ہو تو سن لو میں بھی یہاں آپ کے لئے آیا ہوں تیسری مرتبہ لودھراں آیا ہوں میں لودھراں کی عوام سے محبت کا رشتہ قائم کرنے آیا ہوں یہاں کچھ لوگ عزت دار لوگوں کا نام لے کر عزت اچھالتے ہیں جب شیر آیا تو چھکے لگانے والوں کے چھکے چھوٹ جاتے ہیں۔ پیر کولودھراں میں مسلم لیگ ن کے امیدوار کے انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے حمزہ شہباز شریف نے کہا کہ عمران خان کا دھاندلی کا نعرہ جوڈیشل کمیشن نے ہمیشہ کیلئے دفن کردیا ہے 23دسمبر کو نواز شریف کا شیر شاندار کامیابی حاصل کرے گا 2017ئ کے آخر تک نواز شریف لوڈ شیڈنگ کو ختم کردینگے بہاولپور میں شمسی توانائی سے ہزار میگا واٹ بجلی پیدا ہوگی این اے 122 کا فیصلہ عوام نواز شریف کے حق میں دے دیا ہے انہوں نے کہا کہ لودھراں کی عوام نے میرے پاو¿ں میں محبت کی بیڑیاں ڈال دی ہیں سیاسی رشتے کمزور ہوتے ہیں انہوں نے کہا کہ آج تاجر کہتے ہیں کراچی کے عوام کا مقدر بننے جارہا ہے تاجر بھتہ خوری سے تنگ آکر کراچی چھوڑنا چاہتے ہیں لیکن ہماری حکومت نے انہیں تحفظ فراہم کیا۔حمز ہ شہباز نے کہا کہ قوم جانتی ہے کہ صوبہ خیبر پختونخوا میں بجلی کے پاور پلانٹس لگانے اور اندھیرے ختم کرنے کے لئے مختص رقم سے سٹہ کھیلا گیا۔جبکہ پنجاب کے مختلف شہروں میں شمسی توانائی،کوئلے اور دیگر ذرائع سے بجلی پیدا کرنے کے منصوبے شرو ع ہو چکے ہیں جو 2017ئ تک لوڈ شیڈنگ کے جن کو بوتل میں بند کردیں گے۔حمزہ شہباز نے کہا کہ موجودہ قیادت دن رات نیک نیتی کے ساتھ عوامی خدمت پر توجہ مرکوز کئے ہوئے ہیں۔حکومت کی اڑھائی سالہ کارکردگی سب کے سامنے ہے جس بنیاد پر انشائ اللہ 23دسمبر کو این اے 154ضمنی الیکشن میں بلدیاتی اور دیگر ضمنی انتخابات کی طرح میاں محمد نواز شریف کا شیر ہی کامیاب ہو گا۔ قبل ازیں حمزہ شہباز پنڈال میں خطاب کرنے آئے تو اراکین اسمبلی،مسلم لیگی عہدیداروں اور پارٹی کارکنوں نے ان کا والہانہ استقبال کیا اور دیکھو دیکھو کون آیا ،شیر آیا شیر آیا کے نعرے لگاتے رہے۔جلسہ گاہ کھچا کچ بھر جانے کے بعد مسلم لیگی کارکن سٹیڈیم کے دوسرے سٹیج پر چڑھ گئے۔جلسہ گاہ میں خواتین کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔این اے 154سے مسلم لیگی امیدوار صدیق خان بلوچ ،این اے 155سے ایم این اے عبدالرحمن کانجو ،ممبران اسمبلی اور پارٹی عہدیداروں نے بھی خطاب کیا۔



کالم



گریٹ گیم


یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…