ہفتہ‬‮ ، 11 اکتوبر‬‮ 2025 

نئی جماعت کی ملک کے سیاسی افق پر دھماکہ خیز انٹری،ن لیگ،پیپلزپارٹی اورتحریک انصاف کی وکٹیں لرزاُٹھیں

datetime 20  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سلام آباد (نیوزڈیسک)نئی جماعت کی ملک کے سیاسی افق پر دھماکہ خیز انٹری،ن لیگ،پیپلزپارٹی اورتحریک انصاف کی وکٹیں لرزاُٹھیں، سابق وزیر داخلہ مخدوم سید فیصل صالح حیات نے نئی سیاسی جماعت بنانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ نئی سیاسی جماعت میں پاکستان پیپلزپارٹی کے متعدد رہنماو¿ں سمیت مسلم لیگ ن اورتحریک انصاف کے بھی اہم رہنماﺅںکی شمولیت کا امکان ہے۔تینوں اہم جماعتیں اپنی اپنی وکٹیں بچانے کے لئے سرگرم ہوگئیں،مسلم لیگ ن ،پیپلزپارٹی اورتحریک انصاف کی اعلیٰ قیادت نے پارٹی کے اہم رہنماﺅں کو اس سلسلے میں مزید معلومات حاصل کرنے اور پارٹی کے رہنماﺅں کو ”قابو“ میں رکھنے کے احکامات جاری کردیئے ، آن لائن کے مطابق مخدوم سید فیصل صالح حیات ملک میں نئی سیاسی جماعت بنانے کا فیصلہ کر چکے ہیں اور اس مقصد کے لئے اپنے قریبی معتمدین کے ساتھ صلاح مشوروں میں مصروف ہیں۔ نئی سیاسی جماعت کا نام پاکستان پیپلزپارٹی عوامی رکھے جانے کا امکان ہے تاہم نام بارے حتمی فیصلہ نہیں ہوا ہے۔ مخدوم سید فیصل صالح حیات سے بلاول بھٹو زرداری نے بھی رابطہ کر کے پار ٹی میں شمولیت کی دعوت دی ہے اور پنجاب کی صدارت کی پیشکش بھی کی ہے۔ نئی سیاسی جماعت کی تشکیل بارے عام انتخابات سے قبل فیصلہ کر لیا جائیگا۔ فیصل صالح حیات کا مخدوم گروپ پہلے ہی جھنگ اور چنیوٹ میں بھاری اکثریت سے جیت کر دونوں اضلاع کی چیئرمین ضلع کونسل بنانے کی پوزیشن میں آ چکا ہے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ سندھ کے سابق وزیر داخلہ ذوالفقار مرزا نے بھی مخدوم سید فیصل سے رابطہ کیا ہے اور نئے سیاسی اتحاد بنانے پر بات چیت کی گئی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ


میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…