پیر‬‮ ، 18 اگست‬‮ 2025 

نیب نے ڈاکٹر عاصم کیخلاف ایسا ثبوت حاصل کرلیا ،جان کر آپ بھی حیران رہ جائینگے

datetime 18  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوزڈیسک) قومی احتساب بیورو(نیب) نے ڈاکٹر عاصم کے خلاف منی لانڈرنگ اور ٹھیکوں میں کمیشن لینے کے ثبوت حاصل کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ نیب کے مطابق ڈاکٹر عاصم کے خلاف اہم ثبوت حاصل کرلئے گئے ہیں ، نیب ذرائع کے مطابق ڈاکٹر عاصم کے خلاف منی لانڈرنگ کے ثبوت وال اسٹریٹ کمپنی کے مالک نے تفتیش کے دوران فراہم کئے ہیں۔ڈاکٹر عاصم نے مبینہ طور پر اس کمپنی کے ذریعے بڑے پیمانے پر منی لانڈرنگ کرکے بیرون ملک رقوم بھیجی تھیں اور ڈالرز کی صورت میں یہ رقوم نوید اور شاہد نامی افراد کے ذریعے منتقل کی گئی۔ نیب نے ان کے بیانات بھی ریکارڈ کرلئے ہیں۔رپورٹ میں یہ بھی دعوی کیا گیا ہے کہ ڈاکٹر عاصم کی نشاندہی پر عبدالحمید نامی ان کے فرنٹ مین کا نیب نے دبئی میں سراغ لگالیا ہے۔ رپورٹ میں دعوی کیا گیا ہے کہ سوئی نادرن گیس کمپنی اور ماڑی گیس کمپنی کے ٹھیکوں میں سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر عاصم کی جانب سے مبینہ طور پر کک بیکس اور کمیشن لینے کا ریکارڈ بھی نیب نے حاصل کرلیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وین لو۔۔ژی تھرون


وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…