ہفتہ‬‮ ، 18 جنوری‬‮ 2025 

رینجرز کے اختیارات کا معاملہ،سندھ کے اہم وزیر نے ایک اور”خواب“ دیکھ لیا،بڑی پیش گوئی کردی

datetime 17  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (نیوزڈیسک )رینجرز کے اختیارات کا معاملہ،سندھ کے اہم وزیر نے ایک اور”خواب“ دیکھ لیا،بڑی پیش گوئی کردی، سندھ کے وزیر برائے معدنیات و معدنی ترقی منظور حسین وسان نے کہا ہے کہ میں نے رات کو ایک خواب دیکھا ہے کہ 2016 ملک کے لےے ایک منفرد سال ثابت ہو گا اور یہ سال پاکستان میں امن وامان کے حوالے سے ایک مثالی سال ہو گا ۔ بدھ کو سندھ اسمبلی کے اجلاس سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے پیشگوئی کی کہ رینجرز کے اختیارات کا معاملہ آج خوش اسلوبی سے حل ہو جائے گا ۔ پیپلزپارٹی کسی سے نہیں ڈرتی اور یہ تاثر بھی غلط ہے کہ ڈاکٹر عاصم کی وجہ سے رینجرز کو اختیارات دینے کے معاملے پر کوئی تنازعہ پیدا ہوا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ اس معاملے میں تاخیر کا اصل سبب وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کی مصروفیات ہیں ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ 27 دسمبر کو پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کی وطن واپسی ابھی کنفرم نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی تاریخ میں 16 دسمبر اہم ہے ۔ سندھ کابینہ میں ممکنہ ردوبدل کے حوالے سے پوچھے جانے والے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ کابینہ میں تبدیلی ہوتی رہتی ہے ۔ کچھ ناراض دوست واپس سندھ کابینہ میں آئیں گے اور کچھ ناراض ہو کر جائیں گے ۔



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…