اتوار‬‮ ، 12 اکتوبر‬‮ 2025 

پیپلزپارٹی کے وزیرنے جوخواب دیکھاوہ عمران خا ن ہرجلسے میں بتاتے ہیں

datetime 17  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی ( نیوزڈیسک ) سندھ کے وزیر برائے معدنیات و معدنی ترقی منظور حسین وسان نے کہا ہے کہ میں نے رات کو ایک خواب دیکھا ہے کہ 2016 ملک کے لےے ایک منفرد سال ثابت ہو گا اور یہ سال پاکستان میں امن وامان کے حوالے سے ایک مثالی سال ہو گا ۔ بدھ کو سندھ اسمبلی کے اجلاس سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے پیشگوئی کی کہ رینجرز کے اختیارات کا معاملہ آج خوش اسلوبی سے حل ہو جائے گا ۔ پیپلزپارٹی کسی سے نہیں ڈرتی اور یہ تاثر بھی غلط ہے کہ ڈاکٹر عاصم کی وجہ سے رینجرز کو اختیارات دینے کے معاملے پر کوئی تنازعہ پیدا ہوا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ اس معاملے میں تاخیر کا اصل سبب وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کی مصروفیات ہیں ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ 27 دسمبر کو پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کی وطن واپسی ابھی کنفرم نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی تاریخ میں 16 دسمبر اہم ہے ۔ سندھ کابینہ میں ممکنہ ردوبدل کے حوالے سے پوچھے جانے والے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ کابینہ میں تبدیلی ہوتی رہتی ہے ۔ کچھ ناراض دوست واپس سندھ کابینہ میں آئیں گے اور کچھ ناراض ہو کر جائیں گے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ


میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…