لاہور(نیوزڈیسک) ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی عائشہ ممتاز نے اپنی ٹیم کے ہمراہ لاہور کے معروف علاقے ٹاون شپ میں چھاپہ مار کر مردہ جانور کا گوشت برآمد کرلیا۔ ایک نجی ٹی وی چینل کے مطابق عائشہ ممتاز نے اپنی ٹیم کے ہمراہ لاہور کے معروف علاقے ٹاون شپ میں چھاپہ مارا اور مردہ جانور کا گوشت برآمد کرلیا ،یہ مردہ گوشت اوکاڑہ سے لاہورمیں فروخت کے لئے لایاگیاتھاجس کے بعد اس گوشت کومعائنہ کے لئے لیبارٹری بھجوادیاگیا۔