اسلام آباد (نیوز ڈیسک) سپریم کورٹ نے سابق وفاقی وزیر و مسلم لیگ ن کی رہنما سمیرا ملک کی جعلی ڈگری پر نااہلی کے خلاف نظرثانی اپیل پر پنجاب یونیورسٹی سے تعلیمی ریکارڈ طلب کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سمیرا سپریم کورٹ کے جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں 5 رکنی سپیشل بینچ نے سمیرا ملک کی جعلی ڈگری پر نااہلی کے خلاف نظرثانی اپیل کی سماعت کی۔ ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ نے سمیرا ملک کا پنجاب یونیورسٹی سے تعلیمی ریکارڈ اور پنجاب یونیورسٹی کے فرانزک لیبارٹری کے سربراہ کو بھی آئندہ سماعت پر طلب کر لیا ہے جبکہ نادرا سے بنوایاج انے والا سمیرا ملک کے شناختی کارڈ کا ریکارڈ بھی طلب کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ نے ہدایت کی ہے کہ جب تک نظرثانی اپیل کی سماعت ہو رہی ہے تب تک سیشن کورٹ کیس کی سماعت نہ کرے۔