اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ایک نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے ریحام خان نے کہا کہ شادی ٹوٹی کیوںکہ ہماری آپس میں بن نہیں سکی،میری زندگی کے اور طرح کے گولز ہیں اور آپس میں ہماری انڈرسٹینڈنگ نہیں بن پائی اور طلاق کے بعد جو مجھ پر تہمتیں لگائی گئیں۔ پاکستانی سوسائٹی میں جب بھی کوئی لڑکی طلاق کا سوچتی ہے بہت ڈرایا دھمکایا جاتا ہے جو طلاق سے گزر رہا ہوتا ہے اس کیلئے اور بچوں کیلئے بہت مشکل صورتحال ہوتی ہے۔ میں نے عمران خان کی سیاست میں اس لئے سپورٹ کی کیونکہ وہ میری فیملی کا حصہ تھے جو میرا بیٹا کہتا ہے میں اسے بھی سپورٹ کرتی ہوں۔ اگر عمران خان کوئی اور کام کر رہے ہوتے اگر ان کی ڈینٹل سرجری ہوتی تو میں وہاں بھی ان کی مدد کر رہی ہوتی اور عمران خان کو اس چیزپر کوئی اعتراض نہیں تھا۔ میں سیاست میں نہ آسکتی ہوں نہ آنا چاہتی تھی کیونکہ میں ویسے ہی دوہری شہریت کی مالک ہوں۔ جب اس بارے میں باتیں شروع ہوئیں اور خان صاحب کو لوگوں کی ای میلز آنے لگیں تو میں نے کہا میں آپ کو اشٹام پیپر پر لکھ کے دیتی ہوں سب کو دکھانے کے لئے کہ نہ میں سیاست میں آنا چاہتی ہوں نہ اس میں دلچسپی ہے میں عمران خان کو کامیاب دیکھنا چاہتی ہوں۔ میری نزدیک یہ بھی کوئی کامیابی نہیں ہے کہ کوئی پرائم منسٹر بن جائے۔ سیاست سے پاکستان کے مسائل حل نہیں ہو سکتے ہمیں اپنی سوچ تبدیل کرنی پڑے گی۔ ایک سوال کے جواب میں کیا آپ تحریک انصاف کے نظریے کے ساتھ ہیں یا مخالف ہیں تو انہوں نے حیرت انگیز انکشاف کیا کہ میں تحریک انصاف کی ممبر تھی نہ ہوں اور میں نے نہ تو آج تک تحریک انصاف کا نظریہ پڑھا ہے نہ منشور۔