ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

پنجاب اور سندھ میں بلدیاتی الیکشن جیتنے کیلئے پولیس اور انتظامیہ کو استعمال کیا جا رہاہے، عمران خان

datetime 19  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ارسدہ(نیوزڈیسک)چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ پنجاب اور سندھ میں بلدیاتی الیکشن جیتنے کیلئے پولیس اور انتظامیہ کو استعمال کیا جا رہاہے، سندھ میں تحریک انصاف کے امیدواروں کے خلاف پرچے کاٹے گئے ہیں میانوالی میںمیرے خلاف بھی پرچہ کاٹا گیا ہے۔ چارسدہ کے علاقہ شیخ آباد میں تحریک انصاف کے جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ تمام سیاسی پارٹیوں نے شور مچایا ہے کہ فوج نے حکومت کو گورنس ٹھیک کرنے کیلئے کہا ہے ، فوج نے کونسی غلط بات کہ دی ہے ، فوج ہمیں کہ دیں کہ پختون خوا میں گورنس ٹھیک کرو لیکن فوج ہمیں ایسا نہیں کہی گی کیونکہ پختون خوامیں حکومت نے گورنس ٹھیک کر دی ہے ، ہمارے آزاد احتساب کمیشن نے پی ٹی آئی کے ایک وزیر کو پکڑ لیا جبکہ وفاق میں دو بڑی پارٹیوں نے نیب کے ساتھ مک مکا کردیاہے وہان نیب کیسی کاروائی کر سکتی ہے ، انہوں نے خیبر پختون خوا احتساب کمیشن کے سربراہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ جنرل صاحب ہم آپ کے منتظر ہیں اور ڈاکووں کو بھی پکڑو، ابھی تو آپ نے صرف تحریک انصاف پر ہاتھ ڈالا ہے پچھلے دس سال جن لوگوں نے اس صوبے کو لوٹا ہے اسے بھی نہ بخشا جائے ۔ عمران خان نے پاک چائنہ اقتصادی راہ داری کی روٹ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ حکمران زاتی مفادات کی خاطر اقتصادی راہداری روٹ کو پنجاب سے گزار رہی ہے جس کی وجہ سے چھوٹے صوبوں خیبر پختون خوا اور بلوچستان کی حق تلفی ہو رہی ہے ۔ اگر اقتصادی راہداری روٹ کو پختون خوا اور بلوچستان سے گزارا گیا اتو ان دونوں صوبوں کی محرومیاں دور ہو جائینگے۔ انہوں نے مزید کہا کہ تحریک انصاف ملک میں عدل و انصاف کی بالادستی کیلئے کوشاں ہیں ، اگر پاکستان عدل و انصاف کیلئے نہیں بننا تھا تو پھر اے این پی کے رہبر تحریک خان عبدلغفار خان کاہندوستان کے ساتھ رہنے کا وہ مو ¿قف ٹھیک تھا ، پاکستان بنانے کا پھر کوئی فائدہ نہیں تھا۔ دنیا میں انتہا پسندی کے پیچھے نا انصافی اور ظلم کا عنصر موجود ہوتا ہے ۔ اگر فلسطین میں لوگ خود کش حملے کرتے ہیں اس کی بڑی وجہ یہ ہے کہ ان کو انصاف نہیں مل رہا۔ انہوں نے وفاقی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت لوٹ مار کیلئے قومی اداروں کی نجکاری کر رہی ہے ، تحریک انصاف واپڈ کی نجکاری کے خلاف ہیں ، انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت پیسکو کو خیبر پختون خوا حکومت کے حوالے کریں ہم بجلی چوری اور لوڈ شیڈنگ ختم کر کے بجلی کی قیمت کم کرینگے عمران خان نے مزید کہا صوبائی حکومت نابینا افراد کیلئے بہت جلد ایک سنٹر قائم کریگی جن میں انکو تعلیم اور دیگر سہولیات دی جائیگی ۔ انہوں مزید کہا کہ پاکستان کو دوسرا شوکت خانم کینسر ہسپتال پشاور 29نومبر سے کام شروع کریگا۔ جلسہ سے خطاب کرے ہوئے وزیر اعلیٰ خیبر پختون خوا پرویز خٹک نے کہا کہ صوبے سے ایزی لوڈ کا سسٹم ختم کر دیا ، میرٹ کی بالا دستی ہے ، سرکاری ملازمین کی تنخواہیں بڑھا دی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پچھلے حکومت نے کرپشن کے ریکارڈ توڑ ڈالے ہیں ، جس محکمے کا رجسٹر کھولتے ہیں تو ڈاکووں سے بھرے پڑے ہیں، ہم نے عوام سے تبدیلی کا وعدہ کیا تھا اور صوبے میں مثبت تبدیلی کا یہ وعدہ ضرور پورا کرینگے ، میرٹ کی بالا دستی سے اب غریب کے بیٹے کو ملازمت کیلئے کسی وزیر ، ایم این اے یا ایم پی اے کی سفارش کی ضرورت نہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ صوبائی حکومت نے صوبے میں امن و آمان قائم کر دیا، تھانوں کی حالت درست کر دی اور صحت اور تعلیم کے شعبوں میں اصلاحات جاری ہیں جنکے ثمرات بہت جلد عوام کو ملیں گے۔جلسہ سے تحریک انصاف کے صوبائی آرگنائزر فضل محمد خان نے بھی خطاب کیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…