پیرمحل(نیوز ڈیسک)پنجاب اور سندھ میں بلدیاتی انتخابات میں غیر حتمی نتائج موصول ہونے کا سلسلہ جاری ہے ،پیر محل میں سابق گورنر پنجاب اور پی ٹی آئی کے رہنما چوہدری سرور کے امیدوار کو چوہدری سرور کے ہی بھانجے سے شکست کا سامنا کرنا پڑاہے۔تفصیلات کے مطابق پیر محل یوسی 79سے چوہدری سرور کے بھانجے نے ن لیگ کی ٹکٹ پر بلدیاتی انتخابات میں حصہ لیا جبکہ دوسری جانب چوہدری سرور نے اپنے میدوار کو اپنے بھانجے کیخلاف میدان میں اتار ا لیکن نجف سیال چوہدری سرور کے امیدوار ایاز کو شکست دے کر چیئرمین منتخب ہو گئے ہیں۔