اسلام آباد(نیوزڈیسک)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہاہے کہ نواز شریف ایک کشکول کا نام ہے جہاں بھی جاتے ہیں کشکول کی بات کرتے ہیں۔ نواز شریف نے ایٹمی دھماکے نہیں کئے بلکہ راجہ ظفر الحق اور شیخ رشید واحد سیاست دان تھے جنہوں نے نواز شریف کو دھماکے کرنے پر آمادہ کیا تھا۔ریحام خان کے حالیہ بیانات پر کہا ریحام خان کو مشورہ دوں گا کہ جمائما کی طرح خاموشی اختیار کریں تو اس کی عزت بڑھے گی۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ ریحام خان کے حالیہ بیانات، آرٹیکل اور کتابیں لکھنے سے تحریک انصاف کو کوئی نقصان نہیں پہنچے گا۔ عمران خان ایک سیاسی جماعت کے سربراہ ہیں وہ کون سے نئی دہلی شاہی مسجد کے امام ہیں جو کسی کے بیانات سے انہیں نقصان پہنچیں گے، میں ریحام خان کو مشورہ دیتا ہوں کہ وہ خاموشی کے ساتھ سب کچھ فراموش کردیں اور جمائما کی طرح خاموش رہیں تا کہ ان کی عزت مزید بڑھے۔ خدا کو گواہ بنا کر کہتا ہوں کہ سپیکر میرا مائیک کبھی نہیں کھولے گا۔