اتوار‬‮ ، 21 دسمبر‬‮ 2025 

نیب کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس، بڑے بڑے ناموں کیلئے خطرے کی گھنٹی بجادی

datetime 19  ‬‮نومبر‬‮  2015 |

اسلام آباد(نیوزڈیسک)قومی احتساب بیورو(نیب ) کے ایگزیکٹو بورڈ نے ایک ریفرنس، دو ضمنی ریفرنسوں،چار انکوائریوںکی منظوری دیتے ہوئے سابق چیئرمین پیمرا چوہدری رشید احمد کیخلاف کرپشن کیس ایف آئی اے اور پاکستانی شہریوں کی طرف سے ٹیکس چوری کا مقدمہ ایف بی آر کو بھجوانے کا فیصلہ کیا ہے، جن لوگوںکے خلاف ریفرنس بھیجنے یا انکوائری کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ان میں سابق وزیراعلیٰ کے پی کے امیر حیدر ہوتی، سابق چیف الیکشن کمشنر سید طارق قادری، پی ٹی ڈی سی کے سابق منیجنگ ڈائریکٹر شاہ جہاں کھیتران اور دیگر شامل ہیں جبکہ کے الیکٹرک انتظامیہ کے خلاف قواعد کی خلاف ورزی کرتے ہوئے صارفین سے 22ارب روپے وصول کرنے کی تحقیقات کا بھی فیصلہ کیا ہے۔نیب کے ایگزیکٹو بورڈ کااجلاس جمعرات کو یہاں نیب ہیڈ کوارٹرز میں چیئر مین قمر زمان چوہدری کی صدارت میں ہوا۔اجلاس میں انتخاب عالم سید اور دیگر کے خلاف 36کروڑ , 66لاکھ 70ہزار روپے کا قرضہ جان بوجھ کر ادا نہ کر نے پر ریفرنس بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا ۔ایگزیکٹو بورڈ نے میسرز جاوید انٹر پرائزز کے جاوید اقبال عباسی کے خلاف ضمنی ریفرنس دائر کر نے کا بھی فیصلہ کیا گیا ان پر7کروڑ 36لاکھ 60ہزار روپے کے خورد برد کاالزام ہے ۔اجلاس میں پی ٹی ڈی سی کے سابق منیجنگ ڈائریکٹر شاہ جہاں کھیتران کے خلاف بھی ضمنی ریفرنس دائر کر نے کی منظوری دی گئی ان پر غیر شفاف انداز میں پی ٹی ڈی سی کی زمین لیز پر دینے اور قومی خزانے کو ایک کروڑ 91لاکھ 51ہزار روپے کا نقصان پہنچانے کا الزام ہے ایگزیکٹو بورڈ نے چار انکوائریوں کا بھی فیصلہ کیا جو کے الیکٹرک کراچی کی انتظامیہ کے پی کے سابق وزیر اعلیٰ امیر حیدر خان ہوتی , آئیسکو کے سی ای او جاوید پرویز وغیرہ اور سابق چیف الیکشن کمشنر سید محمد طارق قادری وغیرہ کے خلاف کی جائیں گی کے الیکٹرک پر کراچی اور بلوچستان کے 30ملین صارفین سے نیپرا قواعد کی خلاف ورزی کرتے ہوئے 22ارب روپے سے زائد وصول کر نے اور 213ارب روپے کے ریونیو کے حصو ل کے بارے میں غلط بیانی کے الزامات ہیں۔سابق وزیر اعلیٰ اور موجودہ این ایم اے امیر حیدر خان ہوتی پر معلوم ذرائع آمدن سے زائد اثاثے رکھنے کا الزام ہے ۔آئیسکو کے سی ای او جاوید پرویز , ڈائریکٹر فنانس نجم جاوید , سابق صدر ٹی آئی بی ایل آصف کمال اور دیگر پر اختیارات کے ناجائز استعمال اور بے نامی اثاثے خریدنے کاالزام ہے ان پر قومی خزانے کو 8کروڑ دس لاکھ روپے کانقصان پہنچانے کا بھی الزام ہے ۔سابق چیف الیکشن کمشنر سید محمد طارق قادری اور ڈیرہ غازی خان کی سکول ٹیچربشریٰ خالد پر اختیارات کے ناجائز استعمال اور معلوم ذرائع آمد ن سے زائد اثاثے بنانے کاالزام ہے ۔نیب کے ایگزیکٹو بورڈ نے کراچی پورٹ ٹرسٹ کے حکام کے خلاف چائنا انٹر نیشنل واٹر اینڈ الیکٹرک کارپوریشن کو قواعد کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ٹھیکہ دینے اور قومی خزانے کو 22کروڑ چالیس لاکھ روپے کا نقصان پہنچانے پر دوبارہ انکوائری کا فیصلہ کیا جبکہ خیبر پختون خوا کے سابق سیکرٹری صحت چیئر مین صوبائی کوالٹی کنٹرول بورڈ محمد اشفاق, سابق ڈی جی ہیلتھ سروسز شریف احمد , سابق ڈی جی ہیلتھ محمد علی چوہان اور دیگر کے خلاف بھی دوبارہ انکوائری کا فیصلہ کیا ان پر ہیپا ٹائٹس کنٹرول پروگرام کےلئے ناقص ٹیکے فراہم کر نےکا الزام ہے جس کے ذریعے قومی خزانے کو 24کروڑ49لاکھ روپے کا نقصان پہنچایا گیا ۔ایگزیکٹوبورڈ نے سابق ایم ایس میو ہسپتال لاہور زاہد پرویز کےخلاف ثبوت نہ ملنے پر انکوائری ختم کر نے کا فیصلہ کیا جبکہ سابق چیئر مین پیمرا چوہدری رشید احمد وغیرہ کے خلاف کرپشن اور اختیارات کے ناجائز استعمال کا کیس ایف آئی اے کو بھجوانے کی منظوری دی ۔بورڈ نے پاکستانیوں کی طرف سے ٹیکس چوری کا کیس ایف بی آر کو بھجوانے کا فیصلہ کرتے ہوئے ہدایت کی کہ ایسا معاملہ سامنے آنے پر نیب کو رپورٹ دی جائے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تاحیات


قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…