ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

سندھ میں بلدیاتی انتخابات کا دوسرے مرحلہ ،نیا ریکارڈ قائم ہوگیا

datetime 19  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوزڈیسک)سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے دوران بڑے پیمانے پر بد نظمی دیکھنے میں آئی، کہیں پولنگ اسٹیشنز پر امیدواروں کے انتخابی نشانات ہی تبدیل ہوگئے تو کہیں خواتین کے پولنگ اسٹیشن پر مرد عملہ تعینات کردیا گیا جب کہ مختلف مقامات پر مخالف گروہوں میں لڑٓائی جھگڑے اور ہاتھا پائی کے واقعات میں ایک شخص جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہو گئے۔سندھ حکومت اور الیکشن کمیشن کے تمام تر انتظامات اور دعوﺅں کے باوجود بلدیاتی انتخابات کے دوران الیکشن کمیشن کو متعددشکایات موصول ہوئی ہیں۔ قاضی احمد میں بھی سرکاری ڈسپنسری کو پولنگ اسٹیشن میں تبدیل کردیا گیا جس کے باعث مریضوں کو مشکلات کا سامنا کرناپڑا۔جب کہ میر پور خاص میں بھی ووٹ ڈالنے کے لئے آنے والا شہری قطار میں کھڑے کھڑے ہی انتقال کر گیا۔حیدر آباد کے علاقے حسین آباد کی یوسی 53 میں چیرمین کے امیدوار کا انتخابی نشان تبدیل ہونے پر سولنگی برادری کے افراد سڑکوں پر آ گئے جس کی وجہ سے پولنگ کا عمل روکنا پڑا۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن نے ہمیں بیلن کا نشان الاٹ کیا اور ہم گزشتہ 2 ماہ سے اسی نشان پر انتخابی مہم چلا رہے تھے لیکن پولنگ والے روز بیلٹ پیپر پر ہمارا انتخابی نشان مرغی بنا ہوا ہے۔ چیرمین رائے سولنگی کے حامیوں نے حسین آباد چوک کو بلاک کر دیا جب کہ رینجرز رائے سولنگی کے بھائی نظام سولنگی کو گرفتار کر کے لے گئی۔ الیکشن کمیشن نے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے حسین آباد یوسی 53 میں الیکشن ملتوی کردیا۔دوسری جانب نوشہروفیروز میں بھی الیکشن کمیشن کے قوانین کی دھجیاں اڑا دی گئیں اور خواتین کے پولنگ اسٹیشن پر مرد عملہ تعینات کر دیا گیا جب کہ جوہی میں مردوں کے ایک پولنگ اسٹیشن پر خواتین عملے کو تعینات کردیا گیا۔ تھرپارکر کی تحصیل ڈپلو کے وارڈ 3 کے پولنگ اسٹیشن میں 2 مخالف گروپوں میں بھی تصادم ہوا، وارڈ 3 کے پولنگ اسٹیشن پر پی پی کے ورکرز نے مخالف جماعت کے پولنگ ایجنٹس کو باہر نکال دیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…