اتوار‬‮ ، 16 اگست‬‮ 2026 

پنجاب اور سندھ میں بلدیاتی الیکشن کے دوسرے مرحلے کے نتائج آنے کا سلسلہ شروع،پنجاب میں ن لیگ، سندھ میں پیپلز پارٹی کو برتری

datetime 19  ‬‮نومبر‬‮  2015 |

لاہو(نیوزڈیسک)پنجاب اور سندھ میں بلدیاتی الیکشن کے دوسرے مرحلے میں پولنگ کے بعد نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے جس کے مطابق پنجاب میں پاکستان مسلم لیگ ن 11،آزاد امیدوار 14اور پی ٹی آئی نے ایک نشست پر کامیابی حاصل کر لی ہے جبکہ دوسری جانب سندھ میں پیپلز پارٹی کا پلڑہ بھاری ہے۔غیر حتمی نتائج کے مطابق اب تک پنجاب میں ن لیگ اور سندھ میں پیپلز پارٹی کو برتری حاصل ہے۔دنیا نیوز کے مطابق سجاول میں پیپلز پارٹی کے امیدوار محمد صدیق چیئرمین منتخب ہوگئے۔ گوجرانوالہ میں ن لیگ کے امیدوار غلام علی چیئرمین کی نشت پر کامیاب ہوگئے۔سرگودھا کی میونسپل کمیٹی شاہ پور کے وارڑ 4 سے آزاد امیدوار محمد یاسین 161 ووٹ لے کر کامیاب جبکہ ن لیگ کے عمر اعظم 154 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔ جلالپور بھٹیاں میونسپل کمیٹی وارڈ 11 سے آزاد امیدوار اکمل شریف 655 ووٹ لے کے کامیاب جبکہ ن لیگ کے شہادت خان 45 ووٹ لے کے دوسرے نمبر پر رہے۔ چنیوٹ میونسپل کمیٹی چناب نگر کے وارڈ 11 سے مسلم لیگ ن کے عرفان مسیح 140 ووٹ لے کر کامیاب اور آزاد امیدوار سید سبطین شاہ 79 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔ وارڈ 12 سے مسلم لیگ ن کے محمد ذوالقرنین 134 ووٹ لے کر کامیاب اور آزاد امیدوار سارنگ 32 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔ میونسپل کمیٹی پیر محل کے وارڈ نمبر 9 سے جماعت اسلامی کے کوکب رشید 466 ووٹ لے کر کامیاب اور ن لیگ کے طارق محمود 216 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔ چیچہ وطنی میونسپل کمیٹی کے وارڈ 12 سے بھی ن لیگ کے ناصر طفیل جٹ 788 ووٹ لے کر کامیاب جبکہ تحریک انصاف کے میاں بشیر رحمانی 492 ووٹ لے کر دوسرے نمبر رہے – دوسرے مرحلے میں 336امیدوار بلا مقابلہ کامیاب ہوئے تھے جن میں سے 247کا تعلق سندھ اور 89کا تعلق پنجاب سے ہے۔دوسرے مرحلے میں پنجاب کے12اور سندھ کے 14اضلاع میں پولنگ ہوئی ۔پنجاب کے سرگودھا ،گوجرانوالہ ،ساہیوال ،اٹک ،جہلم ،میانوالی ،چنیوٹ ،ٹوبہ ٹیک سنگھ ،حافظ آباد ،منڈی بہاوالدین ،شیخو پورہ اور خانیوال میں ہزاروں امید وار مد مقابل تھے ۔پولنگ کے دوران لاہور کے صوبائی الیکشن کمیشن آفس میں کمپلینٹ سیل میں شکا یات کے انبار لگ گئے ،صوبائی الیکشن کمیشن نے پنجاب میں مانیٹرنگ کے لیے دو ٹیمیں تشکیل دیں جس کو پولنگ کے دوران ہو نے والی بے ضابطگیوں اور لڑائی جھگڑے کی بیس سے زائد شکایات موصول ہوئیں ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)


جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…