لاہور (نیوزڈیسک )تحریک رہائی غازی ممتا زحسین قادری کے زیر اہتمام کل( جمعہ ) ملک بھر میں تحفظِ ناموس رسالت ریلیاں اور دھرنے ہوں گے۔لاہور میں اجتماعی جمعہ کی نماز12:30بجے ناصر باغ میں ادا کی جائے گی جبکہ سب سے بڑی ریلی بعد نماز جمعہ ناصر باغ سے شروع ہوکر پنجاب اسمبلی پہنچ کر دھرنے میں منتقل ہوجائے گی۔ جس میں تحریک صراطِ مستقیم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی ، فدایان ختم نبوت کے مرکزی امیر علامہ خادم حسین رضوی ، عالمی تنظیم اہلسنت کے سربراہ پیر محمد افضل قادری ، مرکزی جماعت اہلسنت پاکستان کے ناظم اعلیٰ پیر سید عرفان شاہ مشہدی ، پاکستان سنی تحریک کے سربراہ محمد ثروت اعجاز قادری ، میاں ولید احمد شرقپوری ، پیر سید ظہیر الحسن شاہ ، پیر محمد شفیق کیلانی ، پیر سید حامد علی شاہ ، پیر سید ضیاءالاسلام شاہ گیلانی، پیر سیف اللہ ، پیر محمد اقبال ہمدمی ، سید خرم ریاض شاہ رضوی سمیت دیگر اہلسنت جماعتوں کے قائدین خصوصی شرکت کریں گے۔