پیر‬‮ ، 05 مئی‬‮‬‮ 2025 

عمران خان سے زرداری گینگ کے خلاف معاہدہ کرسکتاہوں ،ذوالفقارمرزا

datetime 19  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (نیوزڈیسک) پیپلزپارٹی کے ناراض رہنماءاورسابق وزیرداخلہ سندھ ذوالفقار مرزا نے کہا ہے کہ میرا مقابلہ پیپلز پارٹی سے نہیں زرداری لیگ اور زرداری گینگ سے ہے، پیپلز پارٹی تو میرے ساتھ کھڑی ہوئی ہے، ضلع بدین میں68 یونین کونسلوں میں سے 45 ہم جیتیں گے۔انہوں نے ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ آئندہ اس حلقہ میں عمران خان کا کردار ہوا تو آصف زرداری گینگ کے خلاف ان سے معاہدہ کرسکتا ہوں۔ ذوالفقار مرزا نے کہا کہ میرے والد کی وفات پر مجھ سے تعزیت کیلئے آنے والوں کو روکا گیا، سندھ میں کرپشن اور قتل و غارت پر آنکھیں بند نہیں کرسکتا، پیپلز پارٹی سندھ میں سوئپ نہیں کررہی،انتخابات میں پی پی کی فتح صرف طاقت کا تماشا ہے، سندھ میں غیرجانبدارحکومت کے تحت انتخابات ہوئے تو زرداری لیگ کی مقبولیت کی حقیقت سامنے آجائے گی، لوگ صرف ڈر کے تحت ان کے ساتھ بیٹھے ہوئے ہیں، بلاول بھٹو کو ابھی آصف زرداری کے گینگ کا حصہ نہیں کہہ سکتا لیکن ان کا جھکاﺅ اس طرف ضروربڑھتا جارہا ہے، آصف زرداری نے بلاول کو ناپختہ قرار دیا تھا مگر جب میں نے آصف زرداری کیخلاف باتیں شروع کی تو وہ بلاول بھٹو کو بالغ نظر قرار دے کر سیاست میں لے آئے۔ ذوالفقار مرزا کا کہنا تھا کہ اگر ہمارے ساتھ کچھ گڑبڑ ہوئی تو جواب دیں گے، ہمارے حق میں ہائیکورٹ کے فیصلوں کے باوجود حکومت پر کوئی اثر نہیں ہورہا ہے، انتخابات میں ہارا تو دھاندلی کا الزام نہیں لگاﺅں گا، میرے ہارنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔



کالم



شاید شرم آ جائے


ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…