اسلام آباد(نیوزڈیسک)بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں ہی تحریک انصاف کوسندھ میں بہت بڑی خوشخبری مل گئی .سپریم کورٹ نے تحریک انصاف کے سید حفیظ الدین کی اپیل منظورکرتے ہوئے ان کی سندھ اسمبلی میں رکنیت بحال کردی ہے۔ سپریم کورٹ میں انتخابی عذرداری کی سماعت جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کی۔ الیکشن ٹربیونل نے پی ایس 93کراچی پر جماعت کے اسلامی عبدالرزاق کو کامیاب قرار دیاتھا، سپریم کورٹ نے الیکشن ٹربیونل کا فیصلہ کالعدم قراردیتےہوئےتحریک انصاف کے سید حفیظ الدین کی رکنیت بحال کردی۔جماعت اسلامی کے امیدوار عبدالرزاق کی اپیل پر تحریک انصاف کے امیدوار سید حفیظ الدین کو دھاندلی کے الزامات پر نااہل قراردیا گیا تھا۔