منگل‬‮ ، 14 اکتوبر‬‮ 2025 

اسلام آباد میں پہلی بار بلدیاتی انتخابات کیلئے شہریوں میں جوش و خروش

datetime 19  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پہلی بار ہونے والے بلدیاتی انتخابات کیلئے شہریوں کا جوش و خروش دیدنی ہے، ہر طرف مختلف سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے امیدواروں کے پوسٹرز اور بینرز آویزاں ہیں۔ پولنگ کی تاریخ جوں جوں قریب آ رہی ہے انتخابی مہم بھی زور پکڑ تی جا رہی ہے۔ انتخابات کیلئے پولنگ اس مہینے کی 30 تاریخ کو ہوگی جس میں 11 دن باقی ہے۔ امیدوار رائے دہندگان کو اپنی حمایت میں قائل کرنے کیلئے گھر گھر جا رہے ہیں اور کارنر میٹنگز منعقد کر رہے ہیں۔ اس مقصد کے لئے انہوں نے کئی بینرز بھی آویزاں کر رکھے ہیں۔ انتخابات کے حوالے سے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بڑا جوش و خروش دیکھا جا رہا ہے۔ ضلعی انتظامیہ اسلام آباد نے وفاقی دارالحکومت میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے لئے سیکورٹی انتظامات کو حتمی شکل دیدی ہے۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے انعقاد میں 11 دن باقی رہ گئے سیاسی جماعتوں کے نامزد امیدواروں اور آزاد حیثیت سے میدان میں اترنے والے پینل نے سیاسی گٹھ جوڑ، رابطہ عوام مہم اور جلسے جلوس، ریلیوں کی تیاریاں زور و شور سے شروع کردی ہیں۔ الیکشن کمیشن کی طرف سے انتخابی شیڈول کے اجراءکے فوری بعد سیاسی میدان میں اترنے والے امیدواروں نے اپنی سیاسی جماعتوں سے ٹکٹ کے حصول کی کوشش کردی تھی۔ اس دوران انتخابی امیدواروں نے اپنے اپنے تعارفی بینرز، پوسٹرز اور منشور جگہ جگہ چسپاں کئے اور ڈور ٹو ڈور رابطہ عوام مہم کا سلسلہ شروع کیا تھا۔ سیاسی جماعتوں کی طرف سے امیدواروں کی نامزدگی کے بعد پینل والے پوسٹرز اور انتخابی نشان اور سیاسی جماعت کے نام کے ہمراہ اپنی شناخت متعارف کرانے کی نئی دوڑ کا آغاز ہوا جو 30 نومبر کو ہونے والے پہلے بلدیاتی انتخابات سے قبل کے آخری عشرہ میں جلسے جلوس کارنر میٹنگز اور ریلویوں کی شکل اختیار کرگئی ہیں موسم سرد ہونے کے باوجود انتخابی امیدواروں اور ان کے حامیوں ‘ ووٹروں کا جذبہ دیدنی ہے جگہ جگہ انتخابی کیمپ قائم ہیں جہاں ووٹر، سپورٹر اور امیدوار رات گئے تک براجمان رہتے ہیں، ہر نئے دن کو انتخابی مہم کو نیا موڑ دینے کے لئے مشاورت اور انتخابی تیاریاں زور وشور سے جاری ہیں شہری علاقہ کی نسبت دیہی علاقوں میں انتخابی مہم نئے جوش و خروش اور ولولہ سے جاری ہے جہاں بڑی تعداد میں کارکن کیمپوں میں جمع رہتے ہیں۔ بلدیاتی انتخابات میں پاکستان مسلم لیگ(ن) ‘ تحریک انصاف ‘ جماعت اسلامی کے امیدوار میدان میں ہیں جبکہ پیپلزپارٹی ‘ ایم کیو ایم ‘ جے یو آئی ایف کی طرف سے کوئی امیدوار میدان میں نہیں بلکہ ان جماعتوں کے کارکن مختلف الیکشن لڑنے والے امیدواروں کی حمایت کررہے ہیں۔ اسلام آباد کی تاریخ میں پہلی بار ہونے والے انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کا بھی بلدیاتی الیکشن لڑنے کا پہلا تجربہ ہے۔ آزاد امیدوار الیکشں میں حصہ لینے والی مختلف جماعتوں اور بیشتر امیدوار پارٹی کا ٹکٹ نہ ملنے کی وجہ سے آزاد الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ


لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…