لندن(نیوز ڈیسک) ریحام خان کے سابق شوہر ڈاکٹر اعجاز الرحمن نے ریحام خان کیخلاف جوابی دعویٰ دائر کر دیا ہے۔ذرائع کے مطابق ڈاکٹراعجاز نے کہا کہ ریحام معافی مانگیں یا برطانیہ میں عدالت میں آ نے کو تیار رہیں۔ ڈاکٹر اعجاز کے وکیل ارشاد اسلم نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ ڈاکٹر اعجاز باعزت سرجن ہیں۔انہوں نے کہا کہ ریحام کے الزامات سے شہرت متاثر ہوئی،وہ کبھی گھریلو تشدد میں ملوث نہیں رہے اور ریحام کا 10 لاکھ پاﺅنڈ ہرجانے کا دعویٰ برطانوی قوانین کے منافی ہے۔