لاہور(نیوز ڈیسک) اورنج لائن میٹرو ٹرین پروجیکٹ کو ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا گیا ہے۔ایڈووکیٹ اظہر صدیق کی جانب سے لاہورہائی کورٹ میں دائردرخواست میں موقف اختیارکیا گیا ہے کہ اورنج ٹرین پروجیکٹ شروع کرنے سے پہلے قانونی تقاضے پورے نہیں کئے گئے۔ قانون کے مطابق نا تومنصوبے کے لیے اراضی حاصل کی گئی ہے اورنا ہی اس سے ماحول کو پڑنے والے اثرات کے لئے سروے کرایا گیا،اس لئے عدالت عالیہ سے استدعا ہے کہ اورنج لائن میٹروٹرین منصوبے پرکام روکنے کا حکم جاری کرے۔واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے لاہورمیں اورنج لائن میٹروٹرین پروجیکٹ کے لئے 165 ارب روپے سے زائد رقم مختص کی ہے۔