کراچی (آن لائن)ایف آئی اے کی خصوصی عدالت نے تحریک انصاف کے دو رہنماﺅں سمیت تین افراد کو اشتہاری قراردے دیا۔ ایف آئی اے کے جج کی خصوصی عدالت میں ہونے والی سماعت میں جعلسازی کے الزام میں تین افراد کو اشتہاری قراردیا گیا۔اشتہاری قراردئیے جانے والوں میں تحریک انصاف کے ایم این اے ڈاکٹراخترجدون، ایم این اے ناصرخٹک اور جہانزیب اورکزئی شامل ہیں۔2014میں پی ایم ڈی سی نے ایک درجن سے زائد غیرقانونی میڈیکل کالجز کے خلاف کاروائی شروع کی تھی۔ڈاکٹر اظہرجدون اور ناصر خان خٹکبھی دوغیرقانونی میڈٰیکل کالجزچلا رہے تھے اور اس سلسلے میں اپنے سیاسی اثرورسوخ بھی استعمال کررہے تھے۔بالاخر پی ایم ڈی سی نے نیب سے مدد کی استدعا کی جس پرنیب نے مذکورہ غیر قانونی میڈٰیکل کالجوں اور ان کے مالکان کے خلاف کاروائی کا اعلان کیا۔