بدین(نیوز ڈیسک) رینجرز نے پی پی امید وار عزیز میمن کو حراست میں لے لیا ہے ، وارڈ 11 کے ا±میدوار عزیز میمن کو خواتین پولنگ اسٹیشن میں داخل ہونے اور خواتین کو ہراساں کرنے سمی پریزائیڈنگ آفیسر کو تنگ کرنے کے ج±رم میں حراست میں لیا گیا ہے . پولنگ اسٹیشن میں تعینات پریزائیڈنگ آفیسر شبانہ میمن کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی کے ا±میدوار عزیز میمن پولنگ اسٹیشن کے چار سے پانچ مرتبہ دورے کر چکے ہیں اور اپنا اثرو رسوخ استعمال کرنے کے ساتھ ساتھ خواتین کو بھی ہراساں کر رہے ہیں. رینجرز ذرائع کے مطابق عزیز میمن کو حراست میں لینے کے بعد رینجرز نے نا معلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے۔