فیصل آباد (آن لائن)سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ مولوی عبد العزیز نے اسلام آباد میں دہشتگردی کا بازار گرم کر رکھا ہے۔ حکومت مولوی عبد العزیز کو فوری گرفتار کرکے اس کے خلاف ریاست سے بغاوت کی ایف آئی آر درج کرے۔ مولوی عبد العزیز کے خلاف کیس کو فوجی عدالت میں بھیجا جائے۔ سنی اتحاد کونسل ریاست کے باغی کی فی الفور گرفتاری کا مطالبہ کر تی ہے۔ مولوی عبد العزیز اور اس کے مدرسہ کی طالبات نے داعش کو پاکستان میں ویلکم کرنے کے حوالہ سے جو مہم شروع کر کھی ہے اس پر مولوی عبد العزیز کے خلاف ریاست سے بغاوت کا مقدمہ بنتا ہے۔ صاحبزادہ حامد رضا نے مولوی عبد العزیز کی دہشتگردانہ کاروائیوں پر سخت رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت نیشنل ایکشن پلان کا استعمال کرتے ہوئے مولوی عبد العزیز کے خلاف کاروائی کرے۔