شیخوپورہ(نیوز ڈیسک) شیخوپورہ میں ووٹ کاسٹ کرنے کے تنازعہ پر بیٹے نے باپ کو قتل کرکے خودکشی کرلی۔پولیس کے مطابق شیخوپورہ کی یونین کو نسل نگل سداں میں باپ اور بیٹے میں مختلف سیاسی جماعتوں کی حمایت کرنے پر جھگڑا تھا،باپ بشیر جماعت اسلا می کو ووٹ دینا چاہتا تھا،لیکن بیٹا خلیل نون لیگ کے حمایت یافتہ امیدوار کو ووٹ ڈالنے کیلئے زور ڈال رہا تھا،اسی دوران بحث و تکرار بڑھی تو بدبخت بیٹے نے فائرنگ کرکے باپ کو قتل کردیا،اور موقع پر ہی خود کو بھی گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کرلیا،پولیس نے موقع پر پہنچ کر دونوں افراد کی لاشیں قبضہ میں لیکر پوسٹمارٹم کیلئے بجھوا دی ہیں اور تفتیش شروع کردی ہے۔