ہفتہ‬‮ ، 23 اگست‬‮ 2025 

کرنسی اسمگلنگ کیس‘ایان علی پر فرد جرم عائد

datetime 19  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی(نیوز ڈیسک)کرنسی اسمگلنگ کیس میں ماڈل ایان علی پر فرد جرم عائد کر دی گئی۔نجی ٹی وی چینل کے مطابق ملزمہ ایان علی کے خلاف کرنسی اسمگلنگ کیس کی سماعت گزشتہ کئی ماہ سے کسٹم کورٹ کے جج رانا آفتاب احمد خان کی عدالت میں جاری تھی۔فاضل جج نے کئی ماہ کی سماعت کے بعد ماڈل پر فرد جرم عائد کرتے ہوئے 8 دسمبر کو ملزمہ کے خلاف شہادتیں طلب کرلیں، جبکہ ایان علی کے پاسپورٹ کے حصول سے متعلق درخواست پر بھی فیصلہ محفوظ کر لیا گیا۔ملزمہ ایان علی نے سماعت کے دوران صحت جرم سے انکار کیا۔واضح رہے کہ ایان علی پر کئی ماہ قبل فرد جرم عائد کی جانے تھی لیکن ملزمہ کی جانب سے مختلف درخواستیں دائر ہونے کے باعث معاملہ کئی ماہ تاخیر کا شکار رہا۔گزشتہ ہفتے کیس کی سماعت کے دوران ملزمہ کی جانب سے پیشی سے استثنیٰ اور پاسپورٹ کے حصول کے لیے درخواستیں دائر کی گئی تھیں۔عدالت نے ایان علی کی حاضری سے ایک دن استثنیٰ کی درخواست منظور کرتے ہوئے ملزمہ کی پاسپورٹ کے حصول کے لیے دائر درخواست پر کسٹم حکام سے آئندہ پیشی پر جواب طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت 19 نومبر تک ملتوی کردی تھی۔ماڈل نے کسٹم عدالت کی جانب سے بریت کی درخواست مسترد کیے جانے کے خلاف لاہور ہائی کورٹ میں درخواست تھی۔یاد رہے کہ ماڈل ایان علی کو رواں برس 14 مارچ کو اسلام آباد کے بینظیر انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے دبئی جاتے ہوئے ا±س وقت حراست میں لیا گیا تھا جب دورانِ چیکنگ ان کے سامان میں سے 5 لاکھ امریکی ڈالر برآمد ہوئے تھے۔ایان علی کے خلاف کرنسی اسمگلنگ کا مقدمہ درج ہونے کے بعد انھیں راولپنڈی کی اڈیالہ جیل منتقل کیا گیا جس کے بعد ان کے خلاف کسٹم کی عدالت میں سماعت شروع ہوئی اور کسٹم کے عبوری چالان میں انہیں قصوروار ٹھہرایا گیا۔بعد ازاں ایان علی نے راولپنڈی کی کسٹم عدالت اور لاہور ہائی کورٹ میں اپنی ضمانت کی درخواست دائر کی جسے مسترد کردیا گیا۔لاہور ہائی کورٹ میں ضمانت کی دوسری درخواست کا فیصلہ ماڈل کے حق میں آیا جس کے بعد انہیں عدالت کے حکم پر جیل سے رہا کردیا گیا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خوشی کا پہلا میوزیم


ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…