کندیاں(آن لائن)تحریک انصاف کندیاں کے وائس چیئرمین کے لئے امیدوار رانا محمد سلیم انتقال کر گئے۔تفصیلات کے مطابق کندیاں کی یو سی ہرنولی سے تحریک انصاف کے وائس چیئر مین کے امیدوار رانا محمد سلیم جمعرات کی صبح سویرے ہی دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے۔انتقال کے بعد علاقے میں فضاءسوگوار ہوگئی۔