میانوالی(نیوز ڈیسک)عمران خان کو ریحام خان سے علیحدگی کے بعد ایک نئی مشکل کا سامناہے ۔ پاکستانی میڈیا کے مطابق پی ٹی آئی چیئرمین کیخلاف دس تھانوں میں مقدمات درج کرلیے گئے ہیں ۔ بتایا گیا ہے کہ یہ مقدمات ان کے آبائی حلقہ انتخاب میانوالی شہر کے تھانوں میں درج کیے گئے ہیں ۔میانوالی پولیس کے مطابق عمران خان نے دفعہ 144 کی خلاف ورزی کی ہے جس پر ان کیخلاف مقدمات درج کیے گئے ہیں ۔پولیس کا کہنا ہے کہ ن لیگ کے رہنما علی حیدر نور کیخلاف بھی دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر مقدمہ درج ہوا ۔