عمرکوٹ(نیوز ڈیسک)عمرکوٹ میں نامعلوم افراد نے حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) کے بلدیاتی امیدوار شبیر احمد کو فائرنگ کرکے قتل کردیا.عینی شاہدین کے مطابق عمرکوٹ کے علاقے شادی پلی کی یوسی بریجی کے جنرل کونسل کے (ن) لیگی امیدوار شبیر احمد اپنی دکان پر اپنے والد کے ہمراہ موجود تھے کہ 3 نامعلوم ملزمان نے ان پر فائرنگ کردی اور موقع سے فرار ہوگئے.فائرنگ کے نتیجے میں شبیر احمد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی دم توڑ گئے.پولیس نے موقع پر پہنچ کر مقتول امیدوار کی لاش ہسپتال منتقل کرکے تفتیش کا آغاز کردیا.واقعے کے بعد مشتعل افراد نے عمرکوٹ۔میرپور خاص روڈ بلاک کردیا اور احتجاج کیا.واضح رہے کہ سندھ میں بلدیاتی انتخابات کا پہلا مرحلہ 31 اکتوبر کو مکمل کیا جاچکا ہے، جس کے تحت خیر پور، سکھر، گھوٹکی، لاڑکانہ، قمبر شہداد کوٹ، شکار پور، جیکب آباد اور کشمور میں انتخابات ہوئے.بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے تحت پولنگ 19 نومبر کو ہوگی، ابتداء4 4 میں سندھ کے 15 اضلاع میں انتخابات کا اعلان کیا گیا، جن میں مٹیاری، ٹنڈو اللہ یار، ٹنڈو محمد خان، ٹھٹہ، سجاول، بدین، حیدرآباد، دادو، جامشورو، شہید بینظیر آباد، نوشہرو فیروز، سانگھڑ، میرپورخاص، عمرکوٹ اور تھرپارکر شامل تھے.تاہم بعد ازاں بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے کے دوران خیر پور میں حریف سیاسی گروہوں کے درمیان مسلح تصادم کے نتیجے میں 13 افراد کی ہلاکت کے بعد الیکشن کمیشن نے سیکیورٹی وجوہات کی بناء4 4 پر سانگھڑ میں بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کا اعلان کرتے ہوئے سندھ کے دوسرے کشیدہ ضلع بدین کی سیکیورٹی کو دوگنا کرنے کی ہدایت کردی.الیکشن کمیشن کے مذکورہ اعلان کے بعد اب 19 نومبر کو بلدیاتی انتخبات کے دوسرے مرحلے کے دوران سندھ کے 15 کے بجائے 14 اضلاع میں الیکشن ہوگے تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ سانگھڑ میں بلدیاتی انتخابات 3 دسمبر سے قبل متوقع ہیں۔
عمرکوٹ میں (ن) لیگ کے بلدیاتی امیدوار کو قتل کر دیا گیا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
ایزی پیسہ صارفین کو خوشخبری:زبردست سہولت متعارف کروا دی گئی
-
تاحیات
-
پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کا پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان
-
جیل سے آنے کے بعد پہلے وی لاگ سے کتنی کمائی ہوئی؟ ڈکی بھائی کا ہوشربا انکشاف
-
آئی فون خریدنے کے خواہشمندوں کیلئے خوشخبری، قیمتیں انتہائی کم ہو گئیں
-
پنجاب بھر میں موسم کی شدت کے ساتھ بارش کا سسٹم داخل
-
معروف اداکارہ کے ساتھ سرعام بدسلوکی، ویڈیو وائرل
-
خلائی مخلوق زمین کا رخ کر رہی ہے، سائنسدانوں کے حیران کن انکشافات
-
وزیراعلی مریم نوازکے صاحبزادے جنید صفدر کی شادی کی تاریخ طے پا گئی
-
والدین کا بہیمانہ قتل، بیٹے نے لاشیں کاٹ کر دریا میں بہادیں
-
گرین کارڈ لاٹری پروگرام کے حوالے سے بڑااعلان
-
ڈی ایس پی کے ہاتھوں اہلیہ اور بیٹی کا قتل پولیس افسران کیلیے نئی مشکل بن گیا
-
چلتی موٹر سائیکل پر نازیبا حرکت کرنے والا پولیس افسر کا بیٹا پکڑا گیا
-
سونے کی قیمت میں زبردست کمی















































