پشاور(نیوز ڈیسک)لیڈی ریڈنگ اسپتال میں ہاسٹل کے تنازع پر دیگر ڈاکٹر بھی ٹی ایم اوز کے ساتھ کھڑے ہوگئے۔ ڈاکٹروں نے ہڑتال کردی اور ایڈمنسٹریشن بلاک کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ڈاکٹروں کی ہڑتال سے متاثر ہونے والے مریضوں کے رشتہ دارو ں نے بھی احتجاج شروع کردیا۔ہاسٹل تنازع پر پراونشل ڈاکٹرز ایسوسی ایشن خیبر پختونخوا نے بھی لیڈی ریڈنگ اسپتال پشاور کے ٹرینی میڈیکل آفیسرز کے ساتھ احتجاج کا اعلان کردیا۔ اسپتال کے ڈاکٹروں نے ہڑتال کردی اور ایڈمنسٹریشن بلاک کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ڈاکٹروں کی ہڑتال کے باعث اسپتال کا شعبہ حادثات، آپریشن ٹھیٹرز اوروارڈز خالی ہوگئے جس سے مریضوں اور ان کے لواحقین کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ایک طرف ڈاکٹر اسپتال کے احاطے میں مظاہرہ کر رہے تھے۔ دوسری طرف مریضوں کے لواحقین نے بھی وی آئی پی گیٹ کے سامنے احتجاج شروع کردیا۔تاہم تنازع کا دوسرا فریق پیرا میڈیکس ملازمین نے کوئی احتجاج نہیں کیا اور معمول کے مطابق اپنے کام جاری رکھا۔ ڈاکٹروں نے سہ پہر تین بجے صوبائی اسمبلی کے باہر احتجاجی مظاہرہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔