اسلام آباد (نیوزڈیسک)الیکشن کمیشن نے سیکیورٹی وجوہات کی بناءپر سانگھڑ میں بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کا اعلان کرتے ہوئے سندھ کے دوسرے کشیدہ ضلع بدین کی سیکیورٹی کو دوگنا کرنے کی ہدایت کردی ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق الیکشن کمیشن کے مذکورہ اعلان کے بعد 19 نومبر کو بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے دوران سندھ کے 15 کے بجائے 14 اضلاع میں الیکشن ہوگے تاہم ذرائع کے مطابق سانگھڑ میں بلدیاتی انتخابات 3 دسمبر سے قبل متوقع ہیں ¾الیکشن کمیشن نے فیصلہ کیا کہ بدین میں پ±رامن بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کےلئے رینجرز اور پولیس اہلکاروں کے علاوہ پاک فوج کی دو کمپنیاں بھی تعینات کی جائے گی۔یاد رہے کہ چیف الیکشن کمیشن ریٹائرڈ جسٹس سردار محمد رضا خان کی سربراہی میں ہونے والے کیمشن کے گذشتہ کے اجلاسوں میں سندھ پولیس کے انسپکٹر جنرل (آئی جی) نے مطالبہ کیا تھا کہ سانگھڑ کے تمام 614 پولنگ اسٹیشن پر فوج کو تعینات کیا جائے۔