ہفتہ‬‮ ، 23 اگست‬‮ 2025 

آصف علی زرداری سے پینتالیس سالہ دوستی کیوں ختم کی؟ ڈاکٹر ذوالفقار مرزا بول پڑے

datetime 16  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بدین(نیوزڈیسک)سابق وزیر داخلہ ڈاکٹر ذوالفقار مرزا نے کہا ہے کہ ماضی میں کی گئی غلطیوں کو پھر سے نہیں دہراﺅں گا، آصف علی زرداری سندھ کو بیچنا چاہتا تھا مگر میں اپنی دھرتی ماں کو ٹکڑے ہونے سے بچاﺅں گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کو بدین کےا لعباس ہال میں خواجہ شیعہ جماعت کی جانب سے اپنی حمایت کا اعلان کرنے کی منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب میں خواجہ شیعہ جماعت کی جانب سے ڈاکٹر ذوالفقار مرزا کو بلدیاتی انتخابات میں اپنی مکمل حمایت کا یقین دلایا گیا۔ ڈاکٹر ذوالفقار مرزا نے کہا کہ میں نے بدین کی مختلف برادریوں سے امیدواروں کو چن چن کو گلاب کا ایک گلدستہ بنایا ہے بلدیاتی الیکشن میں انہیں ووٹ دیکر کامیاب کرکے بدین کی ترقی میں میرا ساتھ دیں ، ذوالفقار مرزا نے مزید کہا کہ ماضی میں گئی غلطیوں کو پھر سے نہیں دھراﺅں گا، ڈاکٹر ذوالفقار مرزا نے مزید کہا کہ آصف علی زرداری کی ناجائز فرمائشوں سے میں اکتا گیا تھا وہ سندھ کو بیچنا چاہتا تھا جس کے بعد میں نے فیصلہ کیا کہ میں اپنی دھرتی ماں کو ٹکڑے ہونے سے بچاﺅںجس کے بعد میں نے بغاوت کا علم بلند کیا اور پچھلے پینتالیس سالوں کی دوستی کو ختم کردیا، انہوں نے خواجہ جماعت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ خواجہ جماعت نے ہمیشہ میرا ساتھ دیا ہے اوراس بار بھی میرے امیدواروں کی حمایت کرکے مجھ پر اعتماد کیا ہے اور میں اس اعتماد کو ٹھیس نہیں پہنچاﺅں گا،فیڈریشن آف خواجہ جماعت ضلع بدین کے چیرمین ڈاکٹر مختیار علی جعفری نے اپنے خطاب میں کہا کہ پیپلز پارٹی نے آٹھ سالا دورِ حکومت میں مسلسل ہماری جماعت کو نظر انداز کیا، حق کا ساتھ چھوڑ کر باطل کا ساتھ دیا ، انہوں نے کہا کہ ضلع بدین میں خواجہ جماعت کی ایک تاریخ ہے جس نے بھٹو دور کے کامریڈ نظریر حسین حیدری ، بخش علی خواجہ،غلام حسین جعفری ، ولی محمد خواجہ ،ڈاکٹر مولابخش جعفری کے دور سے لیکر بلاول کے اس دورمیں ڈاکٹر مسرت حسین خواجہ ،عاشق حسین خواجہ اور اعجاز خواجہ کے دور تک پیپلز پارٹی کا ساتھ دیا لیکن پیپلز پارٹی بدین کی قیادت نے ہمیشہ مظلوم کو نظر انداز کرکے ظالم کا ساتھ دیا، انہوں نے کہا کہ کچھ عرصہ قبل ہماری جماعت کے صدر کے گھر پر ہونے والے حملے کے خلاف جب ہم یہاں سے منتخب وزیر ڈاکٹر سکندر میندھرو کے پاس گئے تو انہوں نے بھی ہمارا ساتھ دینے کے بجائے ملزموں کا ساتھ دیا،انہوں نے کہا کہ ہم ذوالفقار مرزا کا ساتھ اس لیئے دے رہے ہیں کہ ہمیں لگتا ہے کہ ذوالفقار مرزا شیشہ نہیں ہیرا ہے، خواجہ جماعت بدین کے صدر شجاعت علی حیدری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ذوالفقار مرزا کی حمایت کافیصلہ فردِ واحد کانہیں پوری جماعت کا ہے اور ہم ڈاکٹر سے وعدہ کرتے ہیں کہ پوری جماعت ان کے نمائندوں کو ووٹ دیکرضرور کامیاب کرے گی،تقریب میں خواجہ جماعت کے معززین سیٹھ زاھد حسین ، مظہر حسین ، ڈاکٹر شفقت حسین جعفری، انصار حسین پنجتنی، حبیب خواجہ، ڈاکٹر نصرت ، یاور عباس، غلام حسنین ، عاشق حسین، ڈاکٹر امجد ، ڈاکٹر مقصود، عابدحسین، عمران عباس ، کامران حسنین ، نوید علی، سلیم ، ظہیر عباس،ڈاکٹر عقیل ، منور علی ، غضنفر حیدری کے علاوہ خواجہ برادری کے دیگر نوجوانوں ، برزگوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خوشی کا پہلا میوزیم


ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…