لاہور (نیوزڈیسک ) حساس اداروں نے بھارت کےلئے جاسوسی کے شبہ مےں خاتون کو حراست مےں لے لےا ،خاتون کے قبضے سے بھارتی کمپنی کی موبائل سم اور کارڈبھی برآمد کر لیا گیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق قانون نافذ کرنے والے حساس اداروںنے باغبانپورہ کے علاقے مےںکارروائی کرتے ہوئے عمرانہ نامی خاتون کو جاسوسی کے شبے مےں حراست مےں لے کر تفتےش کےلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردےا گےا ۔خاتون کے قبضے سے بھارتی کمپنی کی موبائل سم اور کارڈبھی برآمدہوئے ہیں۔