جمعرات‬‮ ، 16 جنوری‬‮ 2025 

مسلم لیگی دھڑوںکاانضمام،یادداشت پر دستخط ،اعلان ہوگیا

datetime 15  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (نیوزڈیسک) آل پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف نے کہا ہے کہ عمران خان کی تحریک انصاف تیسری قوت بننے میں ناکام ہوگئی ہے۔ موجودہ بلدیاتی انتخابات میں ان کی ناکامی اس بات کا ثبوت ہے۔ مسلم لیگی دھڑوں نے آل پاکستان مسلم لیگ میں ضم ہونے کی یادداشت پر دستخط کردیئے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کو اپنی رہائش گاہ پر آل پاکستان مسلم لیگ کی مرکزی مجلس عاملہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں اے پی ایم ایل کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر امجد، مرکزی ایڈیشنل سیکریٹری اطلاعات آسیہ اسحق، پنجاب کے صدر پیر صفدررسول، سندھ کے صدر شہاب الدین حسینی، خیبرپختونخواہ کے اورنگزیب مہمند، بلوچستان کے عارف اتمان زئی، آزاد جموں وکشمیر کے جاوید مغل، صدر ویمن ونگ نائلہ عظمت، یوتھ ونگ کے صدر راجہ شاہد کے علاوہ گلگت بلتستان کے صدر جمشید سمیت دیگر نے شرکت کی۔ اجلاس میں ملکی موجودہ سیاسی صورتحال، مسلم لیگ کے دھڑوں کے انضمام اور تنظیمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس میں 2018ءمیں ہونے والے عام انتخابات میں بھرپور حصہ لینے جبکہ بلدیاتی انتخابات کے بعد ملک گیر رابطہ مہم شروع کرنے سمیت پارٹی کی مکمل تنظیم نو کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے جنرل (ر) پرویز مشرف نے کہا کہ اے پی ایم ایل ملک میں تیسری سیاسی قوت بن کر ابھرے گی اور ملک کے عوام کو مسائل سے نجات دلانے کے لئے اپنا کردار ادا کرے گی۔ انہوں نے بتایا کہ مسلم لیگی دھڑوں نے اے پی ایم ایل میں شمولیت کی یادداشت پر دستخط کردیئے ہیں۔ دستخط کرنے والوں میں پاکستان مسلم لیگ ہم خیال اور مسلم لیگ (ن) کا ایک بڑا دھڑا سردار ذوالفقار کھوسہ کی قیادت میں شامل ہے۔ انہوں نے بتایا کہ مسلم لیگ فنکشنل، پاکستان مسلم لیگ قائداعظم سمیت مختلف جماعتوں نے مسلم لیگ دھڑوں کے اتحاد کے حوالے سے رابطے کئے ہیں۔ پرویز مشرف نے کہا کہ تحریک انصاف جو کہتی تھی کہ وہ ملک کی تیسری بڑی قوت ہے۔ وہ اس کو ثابت کرنے میں ناکام ہوگئی ہے۔ بلدیاتی انتخابات میں تحریک انصاف کی ناکامی اس بات کا ثبوت ہے۔ اجلاس کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ایڈیشنل سیکریٹری اطلاعات آسیہ اسحق نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات میں اے پی ایم ایل کے حمایت یافتہ آزاد امیدواروں نے کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ انہیں جلد عوام کے سامنے لایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ، پیپلز پارٹی اور پی ٹی آئی عوام کو ریلیف فراہم کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہوگئی ہے۔



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…