جمعرات‬‮ ، 16 جنوری‬‮ 2025 

شریف برادران قوم کو کیسے دھوکہ دے رہے ہیں؟ عمران کا خان نے بڑا دعویٰ کردیا

datetime 15  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

میانوالی(نیوزڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے الزام عائد کیاہے کہ وزیر اعظم نواز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف قوم کے خزانے سے اپنی اشتہاری مہم چلاتے ہیں تاہم وہ اب قوم کو دھوکا نہیں دے سکتے۔میانوالی میں ریلی سے خطاب کے دوران عمران خان نے کہا کہ بھارت کا کسان پاکستان کے مقابلے میں زیادہ خوشحال ہے، بھارتی حکومت کسانوں کو کیڑے مار دوا سستے داموں دیتی ہے، بھارت میں بجلی کا ایک یونٹ بجلی 57 پیسے کا ہے، جس کی وجہ سے کسان کے اخراجات میں کمی اور اس کا منافع زیادہ ہے۔ہمارے یہاں کسان مررہا ہے اور غربت بڑھ رہی ہے جب کہ حکومت کسانوں پر نہیں میٹرو پر پیسا خرچ کررہی ہے۔ پاکستانی قوم میں غربت بڑھ رہی ہے اور حکمرانوں نے 150 ارب کی میٹرو بنادی۔عمران خان نے کہا کہ میاں برادران نے نندی پور پاور پراجیکٹ کے حوالے سے صرف اعلانات کئے مگر آج تک اس حوالے سے عملی اقدامات نہیں کئے گئے۔ انہوں نے عوام کی دولت سے اربوں روپے کی تشہیری مہم چلائی، خیبر پختونخوا حکومت کے کسی اشتہار میں ان کی تصویر نہیں چھپتی کیونکہ ہم عوام کی فلاح پر یقین رکھتے ہیں۔ نواز شریف اب قوم کو دھوکا نہیں دے سکتے۔انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں آپ کو کسی بھی سرکاری کام پر عمران خان کی تصویر نظر نہیں آئے گی۔انہوں نے کہا کیونکہ عمران خان نے اللہ کو جواب دینا ہے اس لیئے قوم کا پیسہ خود پر نہیں لگاتا۔انہوں نے کہا کہ میانوالی کے لوگو ایک بار پھر میری لاج رکھنا اور بلے پر ہی مہر لگانا ۔وزیر اعظم پر الزام لگاتے ہوئے چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ ملک میں غربت بڑھ رہی ہے ¾ نواز شریف نے 150 ارب روپے کی 2 فیکٹریاں بنائیں۔



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…