اسلام آباد(آن لائن)حکومت نے چاکلیٹ ، سگریٹ ، فریج سمیت 365سے زائد پرتعیش اشیاءپر کسٹم ڈیوٹی میں رواں ہفتے اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ اور ایف بی آر کی جانب سے اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کئے جانے کا امکان ہے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے ایف بی آر حکام نے ملاقات میں ان سے بعض پرتعیش اشیاءپر کسٹم ڈیوٹی عائد کرنے کی استدعا کی تھی جس پر وفاقی وزیر خزانہ نے اشیاءکی فہرست کا جائزہ لیا اور جائزہ لینے کے بعد انہوں نے چاکلیٹ ، سگریٹ ، مہنگی غیر ملکی کھانے کی اشیاءسمیت دیگر اشیاءشامل ہیں ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے ایف بی آر رواں ہفتے نوٹیفکیشن جاری کرسکتا ہے ۔