اسلام آباد (آن لائن) سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری رواں ہفتے امریکہ‘ برطانیہ سمیت 7 ممالک کی معروف یونیورسٹیوں میں لیکچر دینے بارے معاملات کو حتمی شکل دیں گے۔ 18 ممالک کی یونیورسٹیوں نے لیکچر شپ کے لئے آفر کر رکھی ہے۔ ذرائع نے آن لائن کو بتایا ہے کہ نئی سیاسی جماعت کی تشکیل میں مسلسل ابتری کی خبریں سن کر سابق چیف جسٹس کا دل اچاٹ ہو گیا ہے اور وہ اب بین الاقوامی یونیورسٹیوں میں قانونی معاملات پر لیکچر دیا کریں گے۔ اس حوالے سے ان کے پاس جن یونیورسٹیوں کی پیشکش آئی تھی ان کا جائزہ لے رہے ہیں اور صرف 2 یونیورسٹیوں میں لیکچر دیں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق چیف جسٹس امریکہ کی یونیورسٹیوں میں لیکچر دینے کے زیادہ خواہاں ہیں۔