اسلام آباد (آن لائن) تحریک انصاف کے قائد عمران خان کی بیوی کی نشست خالی ہونے پر شادی کی باقاعدہ درخواست کرنے والی خواتین کی تعداد 10 سے تجاوز کر گئی ۔ تین خواتین نے عمران خان کی بہنوں جبکہ سات خواتین نے براہ راست اور سوشل میڈیا کے ذریعے عمران خان سے رابطے کئے ہیں ۔ ذرائع نے آن لائن کو بتایا ہے کہ اداکارہ میرا ،21 سالہ سندس ، 29 سالہ عالیہ ، بے باک ماڈل قندیل بلوچ ، 32 سالہ عابدہ خان ، 27 سالہ شانزے انعام خان اور دیگر شامل ہیں ۔ تین نوجوان اور پرکشش لڑکیوں نے عمران خان کی بہنوں کے ذریعے رابطہ کیا ہے دھرنے کے دوران شادی کی پیش کش کرنے والی لڑکیاں اس کے علاوہ ہیں ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان فی الحال شادی جیسے تجربے کو دوبارہ دہرانے کے لئے ذہنی طور پر تیار نہیں ہیں ۔تاہم ان کی بہنوں نے ٹھان لی ہے کہ 2016 سے قبل یا پھر 2016 کے شروع میں عمران خان کے ایک بار پھر سر پر سہرا سجایا جائے ۔