فیصل آباد(آن لائن) سعید اجمل کرکٹ اکیڈمی میں پانی چھوڑ دیا گیا۔ سعید اجمل کا اس موقع پر کہنا تھا کہ گراﺅنڈ میں پانی بھرا ہوا ہے اب میچ ممکن نہیں ہے۔ وائس چانسلر اب تک نہیں آئے ڈی سی او س رابطے میں ہوں۔ وائس چانسلر کا فون بند ہے اب احتجاج کے علاوہ کوئی راستہ نہیں۔ زرعی یونیورسٹی اور سعید اجمل اکیڈمی میں آج میچ ہونا تھا۔ سعید اجمل کا کہنا تھا کہ وزیراعلی پنجاب نے کرکٹ اکیڈمی کے معاملے پر کمیٹی بنائی ہے انہیں معاملے سے آگاہ کروں گا، معاملے کے حل کے لئے سات رکنی کمیٹی بنائی گئی تھی۔ مجھے بتایا گیا ہے کہ گراﺅنڈکے اطراف فصلیں لگا رہے ہیں۔ سعید اجمل اور زرعی یونیورسٹی کے درمیان معاہدے پر دستخط ہونا باقی ہیں۔