جمعرات‬‮ ، 16 جنوری‬‮ 2025 

عمران خان سے شادی تکلیف دہ تجربہ تھا’ریحام خان

datetime 15  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن (آئی این پی) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی سابق اہلیہ و اینکر پرسن ریحام خان نے کہا ہے کہ عمران خان سے شادی تکلیف دہ تجربہ تھا’ شادی کے دس ماہ بعد بھی حقوق نہیں ملے’ عمران خان کا کوئی دوست نہیں سارا دن کتوں کے ساتھ وقت گزارتے’ ایک کو مجھ سے بھی پیار ہوگیا’ پارٹی رہنما چاہتے تھے کہ میں گھر میں چپاتیاں بناتی رہوں’ طلاق کے بعد کئی الزامات لگے’ انتظار ہی کرتی رہی کہ پی ٹی آئی کی جانب سے کوئی میرا دفاع کریگا’ طلاق سے پہلے گھر میں کئی تعویز نظر آئے’ ملازمین نے چھونے سے منع کردیا’ پچھلے ماہ عمران خان سے تعلقات بہت کشیدہ ہوگئے تھے کچھ ایسا ہوا جسے نظر انداز نہ کرسکی’ شادی برطانیہ یا پاکستان کہیں رجسٹر نہیں تھی پیسے کس طرح لوں گی۔ وہ گزشتہ روز برطانوی اخبار کو انٹرویو دے رہی تھیں۔ ریحام خان نے دل کی بھڑاس نکالتے ہوئے کہا کہ عمران سے شادی کے بعد پارٹی کے سینئر مشیر چاہتے تھے کہ میں گھر کی چار دیواری میں رہوں ایک پارٹی رہنما نے بتایا کہ مجھے گھر میں چپاتیاں بنانے کے لئے لایا گیا ہے۔ عمران خان سے طلاق کے بعد کئی الزامات لگے انتظار ہی کرتی رہی کہ پی ٹی آئی کی جانب سے میرا کوئی دفاع کرے جب کسی نے دفاع نہ کیا تو انٹرویو دینا پڑا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے طلاق’ طلاق’ طلاق کا میسج کیا جس پر میں نے مطالبہ کیا کہ بیان جاری کریں کہ نہ میں نے کوئی رقم لی اور نہ میرا کوئی ارادہ ہے۔ طلاق سے پہلے گھر میں کئی تعویز نظر آئے ملازمین نے چھونے سے منع کردیا۔ عمران خان روحانی بابا سے پوچھتے تھے کہ یہ لڑکی کیسی ہے میں سمجھتی ہوں عمران خان اس معاملے میں مجھ سے زیادہ جانتے ہیں ٹوئٹر پیغام میں کالے جادو کی باتیں اسی معاملے سے متعلق کی تھیں۔ ریحام خان نے کہا کہ عمران خان نے مجھے شادی کی انگوٹھی تک نہ دی وہ ذرا بھی رومنٹک نہیں ہیں مجھے چوڑیاں تک نہیں لے کر دیں۔ پہلی بار ستمبر میں طلاق کی بات میڈیا پر آئی تو عمران سے اس کے متعلق پوچھا۔ انہوں نے کہا کہ ایسا میرے اور جمائما کے بارے میں کئی بار کہا گیا ہے۔ عمران خان کے ساتھ پچھلے ماہ حالات بہت کشیدہ ہوگئے تھے پھر ایک نجی معاملے پر کچھ ایسا ہوا جسے نظر انداز نہیں کرسکی پھر جھگڑا ہوا اور بات طلاق تک پہنچ گئی میں نے فیصلہ کیا کہ اب بہت ہوگیا ہے میری شادی پاکستان یا برطانیہ میں کہیں رجسٹر نہیں ہے اس لئے کسی چیز پر میرا کوئی حق نہیں۔ ریحام خان نے کہا کہ عمران خان کی بہنیں شادی سے خوش نہیں تھیں وہ سمجھتی تھیں کہ میں ان کے بھائی کے قابل نہیں ہوں۔ عمران خان نے کہا تھا کہ شادی کے بعد سب ٹھیک ہوجائے گا لیکن ایسا نہیں ہوا۔ عمران خان دوسروں کے معاملات میں دخل اندازی نہیں کرتے آپ عمران خان سے صرف سیاست پر بات کرسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں نے عمران خان کو اپنے بچوں کے ساتھ زیادہ وقت گزارنے کے لئے کہا تھا لیکن وہ مجھے بھی وقت نہیں دیتے تھے میری پہلی شادی کے معاملے کا عمران خان پر اثر ضرور پڑا تھا عمران خان بچوں کی موجودگی کو زیادہ پسند نہیں کرتے تھے میرے بچے بھی ایک کمرے تک محدود تھے مجھے شادی کے دس ماہ بعد بھی حقوق نہیں مل سکتے۔ عمران خان سے شادی تکلیف دہ تجربہ تھا عمران خان کو زہر دینے اور ہاتھ اٹھانے کے جھوٹے الزامات بھی مجھ پر لگائے گئے۔ پارٹی اراکین نے کہہ دیا تھا کہ انہیں میرے ساتھ کام کرنے میں مسئلہ ہے ایک دفعہ میں نے عمران خان کے نئے کپڑے خریدے جس سے وہ خوش ہوئے تھے۔ ریحام خان نے کہا کہ عمران خان کا کوئی دوست نہیں وہ تنہا رہتے تھے سارا دن اپنے کتوں کے ساتھ وقت گزارتے ایک کتے کو مجھ سے بھی پیار ہوگیا تھا۔



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…