سجاول(نیوز ڈیسک)چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹوزرداری جلسے سے خطاب کیلئے سجاول پہنچ گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق بلاول ہیلی کاپٹر کے ذریعے سجاول پہنچے ہیں جہاں وہ انتخابی جلسہ سے خطاب کریں گے اس کے علاوہ سجاول سے ٹھٹھہ تک ریلی کی قیادت بھی کریں گے۔ سندھ کے سینیئر صوبائی وزیر نثار کھوڑو بھی ان کے ہمراہ ہیں۔اس موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں ، بلاول کی ریلی کیلئے تین اضلاع کی پولیس تعینات کی گئی ہے۔ مختلف مقامات پر پی پی کے استقبالیہ کیمپ قائم کیے گئے ہیں اور سجاو ل سے ٹھٹھہ تک سڑک کے دونوں اطراف میں پارٹی پرچم اور بینرز لگائے گئے ہیں۔