اتوار‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2025 

مصباح کے دل میں بھارت سے مقابلے کی خواہش موجود

datetime 15  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوز ڈیسک ) مصباح الحق کے دل میں بھارت سے مقابلے کی خواہش مچلنے لگی،ٹیسٹ کپتان ریٹائرمنٹ سے قبل روایتی حریف سے سیریزکے خواہاں ہیں۔تفصیلات کے مطابق مصباح الحق نے پاکستانی ٹیم کی قیادت 2010 میں سنبھالی، رواں برس ورلڈکپ کے بعد انھوں نے ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا تھا،انگلینڈ کیخلاف یواے ای میں سیریز سے قبل ٹیسٹ کرکٹ بھی چھوڑنے کا عندیہ دیا لیکن چیئرمین پی سی بی شہریار خان تجربہ کار بیٹسمین کو آئندہ سال جولائی میں شروع ہونے والے دورئہ انگلینڈ تک بطور کپتان برقرار دیکھنے کی خواہش رکھتے ہیں،مصباح نے ابھی سوچنے کیلیے وقت لیا ہے۔
ہفتے کو لاہور میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ہر کسی کی طرح میں بھی پاک بھارت سیریز دیکھنا اور کھیلنا چاہتے ہوں، میری خواہش ہے کہ ریٹائر ہونے سے قبل روایتی حریف کے خلاف ایکشن میں نظر آﺅں، جہاں تک کھیل کو خیرباد کہنے کا تعلق ہے تو ابھی کوئی فیصلہ نہیں کیا۔
جب کیا تو پی سی بی کو اس حوالے سے آگاہ کردوں گا۔ انھوں نے کہا کہ اگر میں نے دورئہ انگلینڈ تک ایکشن میں رہنے کا فیصلہ کیا تو وہاں مکمل طور پر تیار ہوکر جاﺅں گا، میری خواہش ہوگی کہ ٹیم بھی میزبان ملک کی کنڈیشنز کے چیلنج کا سامنا کرنے کیلیے بھرپور تیاری کے ساتھ جائے، اس میں کوئی شک نہیں کہ پاکستان کہیں بھی جیتنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
مصباح الحق نے کہاکہ یو اے ای میں جاری سیریز میں انگلینڈ کی واپسی پر حیران نہیں،ان کی ون ڈے ٹیم بہت اچھی اور ہر قسم کی کنڈیشنز میں اچھی کارکردگی دکھانے کی اہلیت رکھتی ہے،مجھے امید ہے کہ پاکستان تیسرے میچ میں بھرپور جوابی حملے سے سیریز میں برتری حاصل کرے گا، ہمارے نوجوان کھلاڑیوں میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں لیکن انٹرنیشنل کرکٹ کے تقاضوں پر پورا اترنے کیلیے انھیں زیادہ پختہ سوچ اپنانے کی ضرورت ہے، اسی کے ساتھ فٹنس کا معیار بہتر ہونا خوش آئند ہے۔



کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…