راولپنڈی(نیوز ڈیسک)راولپنڈی میں مضرصحت کھانا کھانے سے ایک ہی خاندان کے 6افراد کی حالت بگڑگئی۔ متاثرہ افراد میں میں بیوی اور 4بچے شامل ہیں۔ بے نظیرا سپتال میں داخل متاثرین کی حالت خطرے سے باہر ہے۔راولپنڈی کے علاقہ دھوبی محلہ کے رہائشی ابرار احمد نے نجی ٹی وی کو بتایا کہ گزشتہ رات گھر میں بریانی بنائی گئی تھی جسے کھانے سے ان کی حالت بگڑ گئی۔ اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ بچوں کو ابتدائی علاج کے بعد حالت سنبھلنے پر گھر بھیج دیا گیاجبکہ اسپتال میں داخل میاں بیوی شام تک زیر علاج رہینگے۔