باجوڑایجنسی (آئی این پی) افغان صوبہ کنڑ کے بارڈر پر عسکریت پسندوں اور افغان نیشنل آرمی میں جھڑپ ۔ ایک افغان اہلکار زخمی۔ جذبہ خیر سگالی کے تحت پاکستانی پوسٹ پر ابتدائی طبی امداد دی گئی۔ ذرائع کے مطابق ہفتہ کے روز افغان صوبہ کنڑ کے بارڈر پر عسکریت پسندوں اور افغان نیشنل آرمی کے درمیان جھڑپ کے نتیجے میں ایک افغان نیشنل آرمی کا اہلکار زخمی ہوگیا۔ افغان نیشنل آرمی کے اہلکاروں نے باجوڑ سکائوٹس کے اہلکاروں سے ہمدردانہ درخواست کی کہ ہمارے زخمی اہلکار کا علاج کیاجائے ۔جس کے بعد افغان نیشنل آرمی کے زخمی اہلکار کو جذبہ خیر سگالی کے تحت پاکستانی پوسٹ غاخی پاس منتقل کیاگیا جہاں پر اُس کو ابتدائی طبی امداد دی گئی ۔