کراچی(نیوزڈیسک)کراچی میں کسٹم کورٹ نے اسلحہ ڈیلر زاہد موتی والا کو سانحہ صفورا کے ملزمان کو اسلحہ فراہم کرنے اوراسمگل شدہ اسلحہ فروخت کرنے کے الزام میں گرفتاری کا حکم دیدیا ہے۔پولیس کے مطابق سانحہ صفورا میں اسمگل شدہ اسلحہ استعمال ہونے کا انکشاف ہوا تھا ،جو اسلحہ ڈیلر زاہد موتی والا نے فراہم کیا جس پر کسٹم عدالت نے زاہد موتی والا کی گرفتاری کا حکم دیا ہے۔