لاہور( آئی این پی)پنجاب حکومت نے فنڈز کی کمی کے باعث گرین ٹریکٹر اسکیم ختم کردی ۔میڈیا رپورٹ میں پاکستان ایسوسی ایشن آف آٹو موٹیو پارٹس اینڈ اسسرییز مینو فیکچررز ( پاپام )پاپام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ اسکیم ختم کرنے کی بات وزیر خزانہ پنجاب ڈاکٹر عائشہ پاشا نے پاپام کے ایک وفد کے ساتھ حالیہ ملاقات میں بتائی۔ پاپام کا وفد گرین ٹریکٹر اسکیم کے آغاز کے سلسلے میں وزیر خزانہ پنجاب سے ملاقات کے لئے گیا تھا۔ٹریکٹر سبسڈی اسکیم کے اعلان کے فوری بعد مقامی ٹریکٹر اسمبل کرنے والوں اور ان کے ساتھ منسلک سپلائی فراہم کرنے والوں نے متوقع طلب کوبھانپتے ہوئے اپنی پیداوار میں تیزی لانے کی تیاریاں شروع کر دی تھیںلیکن اسکیم کے ختم ہونے کے اعلان پر ان میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔